عدلیہ اور انتظامیہ کے مابین تعاون سے فیصلے جلد آسکتے ہیں،فیصل مجید

باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ راجہ فیصل مجید نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کہ لئے عدلیہ اور انتظامیہ کہ مابین اچھی کوآرڈنیشن سے جلد فیصلہ جات ممکن ہو سکتے ہیں عدلیہ کہ ساتھ انتظامیہ پولیس اور دیگر اداروں کا مربوط رابطہ کار اور کوآرڈنیشن کے باعث عدالتوں کے فیصلہ جات کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے پولیس فوری اور بروقت چلان مکمل کر کے عدالتوں میں پیش کریں اور مقدمہ میں میڈیکل رپورٹ حتمی ہونی چاہئے یہ ہدایات انھوں نے جمعرات کے روز ان کے چمبر میں عدلیہ اور انتظامیہ کی ماہانہ کوآرڈنیشن میٹنگ میں کہیں اس موقع پر جملہ جوڈیشنل آفیسران باغ و دھیر کوٹ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر باغ ، سپرٹنڈنٹ پولیس باغ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ، ہیلتھ آفیسر باغ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر باغ ، پی ڈی ایس پی باغ ، پبلک پراسیکیوٹر ، اسسٹنٹ جیل سپرٹنڈنٹ ، پبلک پراسیکیوٹر سٹینڈنگ کونسل اور دیگر نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باغ نے میٹنگ میں کہا کے انصاف کی فراہمی کے لیے عدلیہ انتظامیہ پولیس اور دیگر ادارے سب کی مشترکہ زمہ داری ہے کے عوام کو جلد انصاف فراہم ہو سکے انھوں نے کہا کے ڈاکٹر جو میڈیکل رپورٹ کرتے ہیں ان کی اور پولیس انوسٹی گیشن آفیسر کی عدلیہ کے افیسران کے ساتھ ایک تربیت ورکشاپ ہو تاکہ میڈیکل رپورٹ متعلقہ ڈاکٹر حتمی رپورٹ کر سکے ۔اسکے علاوہ پولیس کانسٹیبلان اور عدلیہ کے پیاد گان کی بھی عدلیہ کی نگرانی میں تعمیلات کے حوالہ سے بھی تربیت ہونی چاہیے پولیس کے اہلکار اور پولیس آفیسران جنھوں نے شہادت کے لیے کورٹس میں پیش ہونا ہوتا ہے ان کو مقررہ تاریخوں پر حاضر کرنے کے لیے محکمہ پولیس اس امر کو یقینی بنائے ۔میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ ہوا کے آئندہ باغ میں جوبھی زمین کا بینعامہ رجسٹری ہو گا بینعامہ دینے والے مشتری اور بینعامہ لینے والے گواہان کا گروپ فوٹو بھی ساتھ ہو اور یہ فوٹو ریکارڈ رجسٹری میں شامل ہوگا انھوں نے ڈسٹرکٹ جیل کی عمارت کی جلد تعمیر کے لیے بھی ہدایات دیں ۔