برنالہ،وقار نور کیخلاف بیان بازی پر قمرالزمان کیخلاف ہڑتال ،احتجاجی مظاہرہ
برنالہ ( تحصیل رپورٹر )تحصیل برنالہ مین بازار میں سردار قمر الزمان سابق وزیر کے من گھڑت ،بے بنیاد الزامات جو انہوں نے چیئر مین معائنہ کمیشن عملدرآمد کر نل (ر) وقار احمد نور پر لگائے کیخلاف ہڑتال 9بجے صبح سے 11بجے تک دوکانیں بند کر کے ریلی کی شکل میں ریکارڈکروائی گئی جسمیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین و سینئر رہنماء ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل برنالہ کے نوجوان ،تاجر برادری ،سول سوسائٹی کے عوام نے شرکت کی ۔ ہڑتال میںسردار قمر الزمان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ہڑتال ریلی کی شکل میں بازار سے گزری اور اختتام پر مزمتی تقاریر کے ذریعے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔ مقررین نے کہا کہ کرنل (ر) وقار احمد نور چیئر مین معائنہ کمیشن عملدرآمد الحمداللہ سچے مسلمان ہیں اور ختم نبوت ۖ پر ایمان و یقین رکھتے ہیں انکے اوپر سردار اقمر الزمان سابق وزیر کے من گھڑت بے بنیاد جھوٹا الزام کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے وہ خود کرپٹ ہیں اور شکست کا زخم ابھی تک نہیں بھولے اس لیے بھوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔
