مظفرآباد:بازاروں میں چوریاں کرنیوالی 2خواتین گرفتار

مظفرآباد( کرائم رپورٹر)سٹی پولیس کا چوروں کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری، مختلف چوریوںمیں ملوث2 خواتین گرفتار ، 6500 درہم ، اے ٹی ایمز اور شناختی کارڈ ز برامد ، بالاکوٹ کی رہائشی 4 خواتین کا گروپ چوری کی وارداتوں میں ملو ث تھا سٹی پولیس کے سب انسپکٹر منظر چغتائی نے کھوج لگا کر4رکنی گروہ میں سے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ، فرار ہونے والی 2 خواتین کی تلاش جاری ہے خواتین نے اقرار جرم کر لیا، خواتین کے خلاف 14EHA کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفراباد راجہ اکمل خان اور ڈی ایس پی سٹی ریاض مغل کی خصوصی ہدایت پر سٹی پولیس کا خواتین چور گروہ کے خلاف ایکشن ، 4 خواتین کے گروہ سے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا یہ خواتین مدینہ مارکیٹ کی بڑی دکانوں پر نقاب پہن کر جاتی تھیں رش والی دکان دیکھ کر خریداری کے لئے جانے والی خواتین کے پرس چوری کر لیئے جاتے تھے ایسی کئی وارداتیں ہوئیں تو سٹی پولیس کو اطلاع ہوئی تو سٹی پولیس نے بڑی کھوج کے عبد کیمروں کی مدد سے سب انسپکٹر منظر حسین چغتائی نے خواتین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 6500 درہم کئی اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ برامد کر لئے ہیں پولیس نے بتایا ہیکہ یہ 4 رکنی گروہ تھا گلاب جان اور سدرہ کو بڑی کھوج کے بعد گرفتار کر لیا گیا ان کا تعلق بالاکوٹ کے علاقے لبیاں سے ہے جبکہ فرار ہونے والی 2 خواتین بھی بالاکوٹ سے تعلق رکھتی ہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی دریافت کی گئی یہ نقاب پوش چور گروہ تھا جسے بڑی چالاکی سے گرفتا کر لیا گیا ہے ۔