Tue
21
Apr
2026

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں۔جمعرات کو تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈارکی پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور عثمان ڈارنے نیب حکام سے ملاقات کی تفصیل سے عمران خان کو آگاہ کیا۔عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔
