پانچ فروری کو قائد پاکستان نواز شریف کا تاریخ ساز استقبال کرینگے:وزرائ

باغ ( صبا ح نیوز) آزادکشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان اوروزیر اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ 5فروری کو قائد پاکستان میاں نواز شریف کا آزاد کشمیر کی دھرتی پر تاریخ ساز استقبال ایسا استقبال ہو گا جو تاریخ میں لکھا جائے گا ، باغ کے تینوں حلقوں سے ہزاروں لیگی شیر مظفر آباد جائیں گے ، کارکنان گھر گھر تک پیغام پہنچائیں آزاد کشمیر کی غیور عوام قائد پاکستان کا فقید المثال استقبال کرنے کے لیے بے تاب ہے ، میاں نواز شریف نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے 21بار آزاد کشمیر کا دورہ کیا جس سے عیاں ہے کہ وہ کشمیریوں سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں ، باغ کے لیگی کارکنوں کی ذمہ داریاں مظفر آباد والوں سے زیادہ ہیں کیوں کہ باغ کوہالہ کے قریب تر ہے اور باغ کے لوگ پہلے کوہالہ پہنچیں گے ، قائد پاکستان کے استقبال اور جلسہ پر ہونے والے اخراجات حکومت نہیں بلکہ کارکنان مسلم لیگ ن برداشت کریں گے