نوازشریف نے خود کشمیر آنیکی خواہش کی،استقبال تاریخی ہونا چاہیے،فاروق حیدر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پانچ فروری کے روز مظفرآباد میں استقبال کے حوالہ سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اپنے حلقہ انتخاب چناری،چکوٹھی پہنچ گئے ریسٹ ہائوس چناری میں درجنوں کارکنان کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہم نے پانچ فروری کے روز قائد پاکستان میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کر نا ہے کارکن صحافیوں اور انکی خبروں پر اعتبار نہ کریں یہ نوسر باز ہیںیہ ہمیشہ غلط لکھتے رہتے ہیںاور آج بھی جھوٹ لکھ دیں گے فاروق حیدر نے کہا کہ قائد پاکستان میاں نواز شریف نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پانچ فروری کے روز مظفرآباد آنے کی خواہش ظاہر کی تھی اس لیے ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مظفرآباد کا جلسہ تاریخ ساز ہو نا چاہیے تانکہ ہمیں شرمندگی کا سامنا نہ کر نا پڑے انھوں نے کہا کہ ہر وارڈ تک ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر دیا گیا ہے اب ہر وارڈ کا ذمہ دارکارکن دیگر کارکنان کی شرکت کو یقینی بنائے کارنر میٹنگ کے دوران مسلم لیگی کارکن چوہدری عزیز نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص لوگوں کو وزیراعظم کے پروگرام کا علم ہوتا ہے جبکہ عام کارکنان کواعتماد میں نہیں لیا جاتا اس سے قبل وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بزرگ عالم دین و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کے امیر مولانا محمد الیاس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقعہ پر بزرگ عالم دین مولانا محمد الیاس نے ختم نبوتۖ کا مسئلہ اٹھایا جس پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلدپاکستان طرز پر آزاد کشمیر میں بھی ختم نبوت ۖ کے حوالہ سے منظوری دے دی جائے گی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان چناری بازار کے صدر حاجی فاروق رئیسانی کی والدہ محترمہ اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طاہر فاروق رئیسانی کی دادی اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ہٹیاں بالاکے رہنماء وزیرکاظمی کے انتقال پر ان کے گھر گئے مرحومین کی مغفرت بلندی درجات اور سوگواران کے صبر و جمیل کی دعا کی چناری میں لیگی کارکنان کی کارنر میٹنگ میں سرکاری ملازمین کی اکثریت بھی موجود رہی
