Tue
21
Apr
2026

عرب میڈیا کے مطابق قمر جاوید باجوہ اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ریاض: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور اور دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بری افواج کے سربراہ فہد بن ترکی بن عبدلعزیز سے بھی ملاقات کی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عسکری میدان میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔
