ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے، چوہدری لطیف

بھمبر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سابق مشیر حکومت چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے آزاد حکومت کا خفیہ طور پر لگایا گیا ظالمانہ پراپرٹی ٹیکس جو لاگو کیا گیا ہے یہ عوام کے ساتھ زیاتی اور ظلم ہے جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی کو عبوری آئین ایکٹ1947کی دفعہ 31کے تحت ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے آزاد حکومت عوام پر لگائے گئے ظالمانہ اور جابرانہ ٹیکسز فوری طور پر واپس لیکر آزادکشمیر کو فری ٹیکس زون قرار دے ہماری آواز کمزور نہ سمجھا جائے ہماری آواز ایوانوں میں بیٹھے نا خدا ئوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے کیو نکہ بنیادی انسانی حقوق عوام کا بنیادی حق ہے ہما ری جدو جہد عوام کی حقوق کی بازیا بی کی جدو جہد ہے انہوں نے کہا آزاد کشمیر وسائل سے ما لا ما ل خطہ ہے اس میں نہ صرف بجلی کی آمد ن مو جودہ ہے بلکہ جنگلات، معدنیات، سیاحت کے شعبوں میں بھی آمدن کے کا فی زیادہ ذرا ئع مو جود ہیں ن لیگی حکومت عوام پر ظالمانہ ٹیکسز لگاکر اپنے ہی عوام کا استحصال کر رہی ہے پرا پر ٹی ٹیکس کی ریکوری کیلئے عوام اور تا جرو ں کو ہراساں کر نے سے گریز کر یں اگر حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دیا تو ہم راست اقدام کرنے پر مجبور ہونگے۔