نواز شریف کی کشمیریوں سے محبت قابل فخر ہے، عبدالحمید اعوان
نیلم(بیورورپورٹ)چیئرمین ضلع زکواة نیلم عبدالحمید اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین پر شاندار استقبال کیا جائے گا پانچ فروری کو نیلم سے ہزاروں کارکنان کا قافلہ مظفراباد پہنچے گا جہاں دونوں رہنمائوں کا استقبال اور جلسہ میں شرکت کی جائے گی، ضلع نیلم میں اس حوالہ سے رابطہ مہم شروع کی جا چکی ہے قائد نیلم شاہ غلام قادر کی خصوصی ہدایت پر کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے جو ضلع بھرمیں کارکنان سے ملاقاتیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور سربراہ مسلم لیگ ن کی کشمیریوں کے ساتھ محبت اور ہمدردی قابل فخر ہے پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تحریک ازادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفراباد امد سے تحریک ازادی کشمیر کو تقویت ملے گی اور کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا گیا اور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کے دورمیں ہی حل ہو گا اورکشمیریوں کوبھارت کے ظلم وستم سے نجات ملے گی بہت جلدکشمیری قوم ازادی کی نعمت سے سرشار ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے دورہ ازاد کشمیر سے ازاد خطہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا اغاز ہو گا ان کی امد ریاست کے لئے مفید ثابت ہو گی قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کی قیادت میں ازاد کشمیر کے اندرمیگا پراجیکٹس کے ذریعے تعمیر وترقی کا عمل جاری ہے گڈ گورننس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں ازاد کشمیر سے کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے جو اقدامات کئے ماضی میں کسی بھی حکومت نے اس طرح کے عوامی اور فلاحی اقدامات نہیں کئے مسلم لیگ ن ازاد کشمیرعوامی مسائل کے خاتمے کے لئے بہترین اقدامات کر رہی ہے میرٹ پر ملازمتوں کی فراہمی ،اداروں کی مضبوطی ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تبدیلی لاکر ازاد حکومت نے بہترین مثال قائم کی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے تبدیلی کے ثمرات ازاد خطہ کے عوام کو مل رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان اور سربراہ مسلم لیگ ن کا دورہ ازاد کشمیرعوام کے لئے مفید ثابت ہو گا۔
