Sun
19
Apr
2026

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 217 رنز کا ہدف دیا۔
جوابی اننگز میں بھارت نے باآسانی ہدف حاصل کرلیا اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے منجوت کالرا نے شاندار 101 جبکہ ایچ ایم دیسائی نے 47 رنز بنائے۔
