ہندوستان طاقت کے نشے میں تباہی کے رستے تلاش کر رہا ہے،طارق فاروق

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ہندوستان طاقت کے نشے میں بدمست ہو کر تباہی کے رستے تلاش کر رہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی سفاکیت اور بربریت میں روز بروز اضافہ تشویش ناک ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعا ل شر انگیزی کر کہ خطے کے امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں 5فروری کو اہل پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی سے تحریک ازادی کشمیر کو تقویت ملے گئی کشمیری عوام 5فروری کو مظفر اباد میں میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کر کہ ثابت کریں گئے کہ کشمیری عوام اور اہل پاکستان یک قلب دو جان اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ان
خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنا جابرانہ اور ظالمانہ تسلط برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود بھارت سے مکمل ازادی کے لیئے عظیم جدو جہد کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری ازادی کی تحریک کو روکنے میں ناکامی پر بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے لائن اف کنٹرول کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کر کہ ازاد کشمیر کے شہریوں کو شہید و زخمی کر رہا ہے بھارتی افواج دہشت گردوں کا روپ دھار چکی ہیں جبکہ بھارتی حکمران ڈھٹائی کے ساتھ کشمیری عوام کے قتل عام کیلئے بھارتی افواج کی حوصلہ افزائی کرنے کے جرم میں برابر کے شراکت دار بن چکے ہیں جو باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ 5فروری کو اہل پاکستان ہر سال یوم یکجہتی کے طور پر منا کر تحریک ازادی کشمیر کی بھرپور سپورٹ اور بھارتی مظالم کے خلاف اواز بلند کر کہ یہ ثابت کرتے ہیں کہ اہل پاکستان کسی صورت میں کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گئے
انہوں نے مزید کہا کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مظفر اباد امن پر شاندار استقبال کریں گئے میاں نواز شریف نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور خلاقی حمایت کی اواز بلند کی ہے اور ریاست کی ترقی و خوشحالی اور خود کفالت کیلئے کوششاں رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر مسلم لیگ ن کی حکومت کے منشور میں ازاد کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود کو بنیادی حثیت حاصل ہے حکومت پاکستان نے بھی خطے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے مالی معاونت سمیت دیگر مشکلات کے حل کیلئے مدد فراہم کر رکھی ہے انشااللہ کشمیری بھی پاکستان کی ترقی اور خوشخالی کے ضامن بن چکے ہیں اور کسی بھی مرحلے پر اہل پاکستان کو مایوس نہیں کریں گئے
