پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پر سازشوں کو ناکام بنائے،لطیف اکبر

لاہور (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری لطیف اکبر سینئر نائب صدر چودھری پرویز اشرف نے پانچ فروری کے جلسے میں شرکت کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ،جس کے تحت آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین پی وائی او پی ایس ایف کے کارکنان پانچ فروری کو لاہور کے بھاٹی گیٹ پر جمع ہو نگے جہاں سے جلوس کی شکل میں موچی گیٹ کی جانب روانگی ہو گی ۔وہ آج یہاں گلاس فیکٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس تقریب سے چودھری پرویز اشرف ، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب، اعظم بھٹی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین نے کی، انہوں نے کہا کہ آج لاہور کے موچی گیٹ میں ہونے والے جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہو گا ۔پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی اور انشااللہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے ،نواز حکومت نے ایک سازش کے تحت مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا تھا پیپلزپارٹی مسئلہ کشمیر پرہونے والی سازشوں کو ناکام بنائے گی ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی وفاق اور چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کی حکومتیں قائم ہونگی ،پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے آج دیکھ لیں کہ کس طرح عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر جلسے میں شرکت کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز مودی کی دوستی میں کشمیر پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی بھارتی حکومت نے اس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر دیا کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے نہتے اور معصوم لوگوں کو شہید اور زخمی کیا جا رہا ہے پیپلزپارٹی نے نواز مودی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر نے کیلہے پانچ فروری کو لاہور کے مقام پر یوم یکجہتی پر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔