ریاستی وسائل کے ضیاع کا حکومت کو حساب دینا پڑیگا،سردار عتیق

مظفرآباد(وقائع نگار)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیرا عظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ازادکشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے حکومت ایک سزایافتہ شخص کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے ،ریاستی وسائل کا ضیاع حکومت کو حساب دینا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد ڈویژن کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں عوام پر نت نئے ٹیکس لگائے جارہے ہیں ان حکومتی اقدامات سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں کاروبار تباہ ہورہے ہیں بیروزگاری بڑھتی جارہی ہے حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کر رہی میرپور سمیت کئی علاقوں میں عوام سراپا احتجاج ہیں حکومت اپوزیشن کی آواز سننے اور اہمیت دینے کے بجائے دیوار سے لگارہی ہے ،آزادکشمیر کی نواز لیگ حکومت اپوزیشن کا کوئی جائز حق تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ،ترقیاتی پروگرام وزیرا عظم کیمونٹی انفراسڑ کیچر پروگرام میں فی حلقہ دس کلو میٹر سڑکوں پر مختص سکیموں کی تعمیر میں اپوزیشن کو نظر انداز کر کے نواز لیگ کے کارکنوں کو نواز جارہا ہے،اپوزیشن ارکان اسمبلی کے فنڈز ترقیاتی فنڈز روک کر حکومت عوامی رائے کی توہین کررہی ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ ازادکشمیر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی جامعہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے اعلانات کے بجائے اقدامات کی ضرورت ہے کنٹرول لائن کے متاثرین پاکستان کا دفاع حصار ہیں ان لوگوں کو بھارتی فوج کے جارحانہ اقدامات کے لیے تنہا نہیں چھوڑ ا جاسکتا۔اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی ملک محمدنواز ش،سردار محمد صغیر چغتائی،محترمہ مہرالنسائ،پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ،دیوان علی خان چغتائی،راجہ ثاقب مجید ،میرعتیق الرحمان ،شمیم علی ملک ،خواجہ محمدشفیق ،انصرپیر زادہ ،اظہر گیلانی ،شیخ مقصود احمد ،مفتی منصور الرحمان ،سید یاسرنقوی ،خالد گیلانی ،سجاد انور عباسی ودیگر بھی موجود تھے۔