بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک خاتون اوربچہ شہید،5افراد زخمی

حویلی کہوٹہ،نکیال (نمائندگان کشمیرٹوڈے )  بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ آج صبح سے  نیز ا پیر اور نکیال سیکٹر پر  بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ جاری  ۔  بھارتی فائرنگ کی ٹارگٹ  فائرنگ سے بچوں اور   خاتون سمیت 2شہید ہو گئے ،نیزا پیر میں جنگل میں آگ لگ گئی کئی درخت تباہ ہوئے۔ جبکہ نذیر ڈار کے گھر پر گولہ لگنے سے اس کے بچے اسامہ 12سال، حمزہ 6سال ، معاویہ 4سال شدید زخمی   جبکہ ایک لڑکا  عمر 16سال جسکا نام رفاقت ولد محمد ذاکر شہید ہو گیا۔   نیزہ پیر سیکڑ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نزاکت ولد محمد ذاکر شہید ہو گیا زخمیوں کو   ابتدائی طبی امداد کے لیے کہوٹہ MSTمنتقل کیا گیا بھارت کی آئے دن  اور بلا اشتعال فائرنگ  اور اپنی اس گندی حرکت سے باز نہیں آتا یہ مذمت نہیں بلکہ مرمت سے ٹھیک ہو گا۔  ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال سیکٹر کریلہ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے  22سالہ خاتون تسلیم اختر دختر محمد صادق ساکن پلانی شہید ہو گئیں جبکہ پلانی ہی کی ایک اور خاتون تسلیم اختر زوجہ محمد خلیل  اور محمد جاوید ولد فتح محمد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں  نکیال ہسپتال لایا گیا جہاں سے انھیں ڈسٹرک ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں مسلح افواج پاکستان نے دشمن کے ٹھکانوں پر پے در پے وار کر کے اسے پیچھے دھکیلنے پر مجبور کر دیا ہے۔کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے عوام میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔