کرنل وقار بارے بیانات کا جواب قمرالزمان کو الیکشن میں مل جائیگا،غلام ربانی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام ربانی نے کہا ہے کہ چیئر مین وزیر اعظم معائنہ کمیشن و عملدرامد کمیٹی کرنل (ر)وقار احمد نور باعزت اور باوقار سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان کے حوالہ سے سابق وزیر قمر زمان کے خیالات و بیانات کردار کشی کے زمرے میں آتے ہیں عوام کی طرف سے مسترد کیئے گئے سابق وزیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ لوگوں کو مذہبی عقائد پر سرٹیفکیٹ دیں انکی کرپشن سے پردہ اٹھانا اگر جر م ہے تو یہ پھر جرم با ر بار ہو گا وہ فی الفور اپنی بیان بازی بند کریں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بھمبر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کرنل وقار کے کے عقیدہ بارے نہیں ہے قمر الزمان نے جو بحث چھیڑی ہے اس کا جواب انھیں ائندہ الیکشن میں مل جائیگا اور باغ کی عوام کون مسلمان ہیں اور کون نہیں کی بنیاد پر بہتر فیصلہ کریں گئے انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہوہ کسی کے مذہبی عقائد پر سوال اٹھائے چیئر مین وزیر اعظم معائنہ کمیشن کرنل وقار احمد نور اور ان کے خاندان کی ملک و ملت کے لیئے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔
