نیلم:کٹن سرکاری ڈسپنسری میں ڈاکٹر نہ ادویات،مریضوں کو مشکلات
نیلم (بیورورپورٹ) کٹن دلپئی میں قائم واحد سرکاری ڈسپنسری تباہ حالی کا شکار ادویات کا سرے سے کوئی نام نہیں ۔ ڈسپنسری میں مریضوں کی چیک اپ کے لیئے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ۔عوام نے صحت اور تعلیم کے نام پر مسلم لیگ (ن ) کو ووٹ دے کر اپنے نمائندوں کو حکومتی ایوانوں تک پہنچا دیا مگر 2برس کا عرصہ گزرنے کو ہے حکومت کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوئی اقدامات نہیں کیئے جا رہے، ان خیالات کا اظہا ر کٹن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکنان کے وفد نے ریاض پیرزادہ کی قیادت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کٹن میں قائم واحد ڈسپنسری عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی بری طرح ناکام ہے ڈسپنسری میں ادویات ناپید ہیں غریب مریض معمولی نوعیت کی بیماری کی صورت میں بھی کنڈلشاہی اور اٹھمقام کا سفر کرنے پر مجبور ہوتے ہیں ہمارا محکمہ صحت اور اسپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے مطالبہ ہے جلد از جلد کٹن ڈسپنسری میں ادویات اور ڈاکٹر فراہم کریںعدم دستیابی کی صورت میں عوام علاقہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے ا سکتا ہے۔
