پراپرٹی ٹیکس تنازع کے حل کیلئے کمیٹی قائم

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے آزادکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے چلنے والے تنازعہ کے حل کیلئے وزیر سپورٹس ،یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید کو معاملہ کا جائزہ لیکر حل کرنے کا اختیار دیدیا۔ وزیر حکومت معاملہ کا جائزہ لے کر اسکا ممکنہ حل تجویز کرینگے تاکہ اس معاملہ کو یکسو کیا جا سکے ۔ وزیر سپورٹس تمام متعلقہ افراد سے ملاقات کر کے انکے تحفظات کا جائزہ لیں گے تاکہ معاملہ کو کابینہ اجلاس میں لایا جاکر اس پر فیصلہ کیا جا سکے ۔