نوازشریف کے لگائے منصوبوں سے ملک روشن ہورہا ہے:برجیس طاہر

اسلام آباد(اے بی سی نیوز) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اور اس کے قائد محمد نواز شریف کے لگائے گئے ترقیاتی منصوبوں سے شہروں اور دیہاتوں سمیت پورا ملک روشن ہو رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا اغاز ہو چکا ہے انہوں نے یہ بات اج ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی علاقے میں گیس اور بجلی فراہمی کے مختلف سکیموں کے افتتاح کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے ملک کی ترقی و خوشحالی سے متعلق خلوص کو پاکستان کے عوام تہہہ دل سے احترام کرتے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ نواز شریف چاہے پشاور جلسہ کریں یا پھر آزاد کشمیر ، عوام کی ایک بڑی تعداد اپنے قائد کے بھرپور استقبال اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے جلسوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وعدوں کی تکمیل کا دوسرا نام ہیں ۔