Mon
11
May
2026
مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)دارالحکومت کاگنجان اباد علاقہ بیلہ نور شاہ میں اندھیروں کا راج، ناقص اور غیر معیاری ٹرانسفارمر جو طبی عمر پوری کرچکا ہے عوام کیلئے درد سربن گیا، روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی گھنٹے ٹرانسفارم کی خرابی ، تاجروں، طلبہ وطالبات کیلئے وبال جان بن گیا، محکمہ برقیات کے حکا م اور حکومتی زمہ دار نوٹس لینے سے قاصر ، عوام کی احتجاجی دھمکی ، تفصیلا تکے مطابق بیلہ نور مظفراباد کے عوام بوسیدہ ٹرانسفارمر کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے اندھیرے میں رہنے پر مجبور ، طلبہ وطالبات کو امتحانات کی تیاری میں مشکلات کاسامنا ، جبکہ کاروبار ی طبقہ پر یشان ، گھروں میں بھی بجلی کے بغیر کوئی حال نہیں، عوام نے سڑکوں پر انے کافیصلہ کرلیاہے،سیاسی وسماجی حلقوں نے بیلہ نور شاہ میں اندھیروں کے نوٹس کیلئے حکومت سے مطالبہ کیاہے ۔
