مہاجرین حلقوں میں مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑنے اور ووٹ کا حق ختم کرنے پر رٹ دائر

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)مہاجرین حلقو ں میں مہاجرین کیلئے مختص نشستوں پر پاکستان میں مقیم آزادکشمیر کے شہریوں کے الیکشن لڑنے اور ووٹ دینے کے حق کو ختم کرنے کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی جانب سے سابق ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار ' سردار فیصل خان رہنما سندھ 'صاحبزادہ ذوالفقار اور ناصر چک نے ہائیکورٹ میں رٹ دائرکردی ہے۔جسٹس اظہر سلیم بابر نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکومت سے جوابدعویٰ طلب کرلیا ہے۔پیپلز پارٹی کے وکیل بیرسٹر ہمایوں اور سابق ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر دار نے رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے مہاجرین حلقوں میں مہاجرین نشستوں پر مہاجرین جموں و کشمیر اور متاثرین منگلا ڈیم کے علاوہ آزادکشمیر کے شہریوںکے الیکشن لڑنے اور ووٹ دینے کا حق ختم کردیا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ہے ۔ آزاد کشمیر کے جو شہری مہاجرین حلقوں میں آباد ہیں اور پہلے انھیں ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا حق حاصل تھاجس کو قانونسازی کے ذریعے ختم کردیا گیا ہے۔ جسٹس اظہر سلیم بابر نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکومت سے جوابدعویٰ طلب کرلیا ہے۔رٹ دائر کرنے کے موقع وائس چیئرمین بار کونسل شوکت عزیز' صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب ضلعی صدر پیپلز پارٹی پرویز مغل ایڈووکیٹ 'سردار طارق وطن یار' سردار سلطان ' سردار وقاص 'اسد حبیب اعوان ' شگفتہ نورین کاظمی ' تنویر قریشی ' مجاز شاہ ' سید شائق گیلانی 'اظہر شیخ 'راجہ سعد'رشید کھوکھر ' بشارت افضل' سردار دانش ' ثاقب عباسی ایڈووکیٹ و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔