صحافت کی اہمیت مسلمہ لیکن ریاست کا چوتھا ستون نہیں مانتا،فاروق حیدر

مظفرآباد(بیورورپورٹ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ سنٹرل پریس کلب کی جمہوریت کے فروغ ،تحریک آزادی کشمیر اور معاشرتی مسائل کے حوالے سے اہم کردار ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ،سیاست میں بلوغت آنی چائی تحریر و تقریر کے اندر سنجیدگی مقدم رکھی جائے سنٹرل پریس کلب بڑی بڑی شخصیات موجود رہیںآج ان کا زکر خدمت کا اعتراف اس بات کی غمازی کرتاہے کہ سنٹرل پریس کلب کی اعلیٰ و تاریخی صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رہے ،آئینی ترامیم کے لیے 13فروری کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے،جلد خوشخبری ملے گی،قانون ختم نبوت کسی کے خلاف نہیں ہم فتنہ ارتدار کے خلاف قانون سازی کی اپر جہلم کنال ہماری مالکیت ہے دوبارہ معاہدے کے لیے وفاق کو لکھ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کی نو منتخب انتظامیہ سے حلف لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعظم نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے ،سنٹرل پریس کلب کی عمارت تعمیر اے ڈی پی میں شامل ہے جبکہ صحافتی کالونی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پریس فاؤنڈیشن کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے فنڈز دیں گے،تاکہ وہ اپنی آمدنی کے حوالے سے خود کفیل ہو سکے اشتہارات کے حوالے سے ان اخبارات کا خیال رکھا جائیگا جو قلم کے مزدوروں کا خیال رکھیں گے وزیراعظم نے کہا کہ صحافتی ادارے کا احترام کرے ہیں پارلیمنٹ کا احترام بھی کرنا چائیے صحافت کی اہمیت مسلمہ ہے مگر اسے چوتھا ستون نہیں مان سکتا ،کسی بھی ریاست کے تین ستون ہوتے ہیں صحافت کو بدنام کرنے والے اینکر ز کا قبلہ کون درست کرے گا پاکستان کی قومی سیاست کے حوالے سے میں نے خودپر پابندی عائد کی تھی کہ اس پر نہیں بولوں گا مگر دو دن سے پابندی توڑدی ہے مظفرآباد میں میاں محمد نواز شریف کا جلسہ غیر سرکاری تھا مگر ہندوستانی دہشتگردی کے پیش نظر پولیس تعینات کی تھی پاکستان کے لیے دل و جان سے حاضر ہیں یہاں ٹنلز بنا کر ماحولیاتی مسائل کھڑے کر دئیے گئے ہیں کھربوں روپے کے منصوبوں پر صرف اڑھائی ارب روپے معاوضے دئیے گئے ہیںپاور ڈویلمنٹ کے اجلاس میں بیورو کریسی سے ہوچھا کہ بتائیں ہمیں ان منصوبوں سے کیا فائدہ ہے میں کسی سے ڈرتا نہیں جس دن اقتدار نصیب میں نہ ہوا تو گھر چلا جاؤںگا میں نے کوئی ٹینڈر نہیں بھر ا ہوا مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے بارے میں منفی پروپگنڈے چل رہا ہے کہ یہا ں سہولیات نہیں ہیں ،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کوکشمیریوں نے معروف کر رکھا ہے اگر وہ انٹرنیشنل بارڈر کی جانب گئے تو خطرہ بڑھ سکتاہے وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے بڑے منصوبوں کی خاطر زمینوں قربانیاں دیں قیمتی جڑی بوٹیاں ختم ہو جائیں گی قدرتی حسن متاثر ہو رہا ہے اس کا ادراک کرنا ہوگا سیاحت کی ترقی کے لیے پیر چناسی میں ایک فرم فائیوسٹار ہوٹل اور آٹھ سو میٹر لمبی چیئر لفٹ لگانے آرہی ہے نیلم ،راولاکوٹ ،منگلا سمیت دیگر علاقوں کو سیاحت کے لیے بنائیں گے ڈوگرہ حکمران بہت بُرا تھا مگر حق حکمرانی کے معاملے پر اس کا موقف درست تھا صحافی میراساتھ دیں اصلاحات اور مسائل کے لیے قدم بڑھا دیا ہے لوگوں نے اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے،پی ایس سی بنا کر صاف شفاف نظام لایا کارکن نوازی اور سفارشی کلچر ختم ہوچکا ہے فرشتے نہیں غلطیاں ہم سے بھی ہوسکتی ہیں والدین بچوں کو بہترین پرورش کریں سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال سے مطالعہ اور تربیت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے انہوں نے سنٹرل پریس کلب کے صحافتی کردار کو زبردست الفاظ میں تحسین پیش کرتے ہوئے نومنتخب انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔اس سے قبل سنیٹرل پریس کلب کے الیکشن کمشنر راجہ افتحار احمدنے نومنتخب انتظامیہ کی کامیابی کے نوٹفیکشن پڑ ھ کر سنایا جس کے بعد صدر ابرار حیدر سینئر نائب صدر سجاد قیوم میر نائب صدر تنویر تنولی سیکرٹری جنرل راجہ شجاعت ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سرفراز میر سیکرٹر ی اطلاعات نصیر چوہدری سیکرٹری مالیات سفیر رضا اور جائنٹ سیکرٹری نسیم مغل نے وزیراعظم سے اپنے اپنے عہدوں کے حلف اٹھایا جسکے بعد سبکدوش سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین بٹ نے اسٹیج نومنتخب سیکرٹری جنرل راجہ شجاعت نے تقریب کی کاروائی کو سرانجام دیا تقریب میں وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمد سعید ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات راجہ اظہر اقبال جماعت الدعوة کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی مسلم لیگ نے کے مرکزی راہنما چوہددی منظور احمد پیپلز پارٹی کے مرکز ی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر رضاعلی خان ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری ممبر پبلک سرو س کمیشن اکرم سہیل اورمتعددسول عسکری احکام خواتین ونگ ضلع نیلم کی صدر عظمیٰ شریں ایڈووکیٹ،مریم کاشمیری ،سائرہ چشتی،ساجدہ گیلانی،کوکب ایڈووکیٹ و دیگر سیاسی سماجی وکلاء صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب حلف برداری میں کشمیر پریس کلب میر پور کے صدر سید عابد شاہ یونین اف جرنلسٹ کے صدر ظفیر بابا رانا شبیر راجوری سمیت دیگر نے شرکت کی
