تحریک آزادی میں نوجوان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا،طلحہ سعید

بھمبر(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت الدعوہ پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر طلحہ سعید نے کہا ہے کی بھارتی فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے تحریک آزادی میں نوجوانوں کا کردار تاریخی ہے شہداہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اتحاد و یکجہتی وقت کی ضرورت ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لے ظلم و بربریت کے باوجو د کشمیری اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے ان خیالات کا اظہار پروفیسر طلحہ سعید نے عشرہ یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے میرپور چوک میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ضلعی صدر مسلم کانفرنس اقبال انقلابی چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ شعیب بھائی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا پروفیسر طلحہ سعید نے کہا کہ ہندوستانی فورسز بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ایک لاکھ سے زاہد کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو بیلٹ گن استعمال کر کہ آنکھوں سے محروم کر دیا گیا ہے کشمیر میں ظلم و ستم جاری ہے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو کر کنٹرول لائن پر گولہ بھاری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جانی و مالی نقصان کے باوجود کنٹرول لائن کے باسی اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے مسلمانوں کو  اکھٹا ہونا چاہیے ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو غلام نہیں بنا سکتی شہداہ کا خون رنگ لانے والا ہے کشمیری جلد اپنی منزل پا لیں گے قبل عظیم پروفیسر طلحہ سعید کی قیادت میں ایک عظیم و شان جلوس نکالا گیا کشمیر کاروان ریلی کا آغاز قبا مسجد سے ہوا مختلف جگہوں سے ہوتا ہوا میرپور چوک میں ایک جلسے کی شکل اختیار کر گیا جلسہ میں جماعت الدعوہ کے علاوہ مسلم کانفرنس کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔