طارق فاروق حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں، چوہدری نصر
بھمبر (بیورو رپورٹ) چوہدری طارق فاروق حقیقی تعمیری ہیرو ہیں گزشتہ15سالوں سے بند تعمیر وترقی کا باب کھل چکا ہے بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر میں میگا پرا جیکٹس پر کا م ہو رہا ہے بھمبر جا تلاں روڈ، بھمبر چڑیاولہ روڈ اور بائی پاس روڈ کے علاوہ دیگر کئی منصوبوں پر تیز ی کیسا تھ کا م ہو رہا ہے چوہدری طا رق فا روق اپنے وعدوں کو تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نو ن کی مر کز ی مجلس عاملہ کے راہنما چوہدری نصر اقبال آف مکہال نے اپنے ایک بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق نے اپنی الیکشن مہم میں عوام کیسا تھ جو وعد ے کئے وہ پا یہ تکمیل تک پہنچائے جا رہے ہیں بہت جلد بھمبر ایک سویٹ اینڈ گر ین سٹی کی شکل اختیار کر جائیگا سینئر وزیر حکومت تعمیر ی سو چ کے ما لک ہیں حلقہ میں جاری منصوبوں کا چیک اینڈ بیلنس بھی سینئر وزیر حکومت خود رکھتے ہیں جو ان کی مثبت اور تعمیر ی سوچ کی خمیازہ کر تا ہے آج بھمبر بائی پاس روڈ اور دیگر پراجیکٹس پر تیزی سے کام شروع ہے اسی طرح مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں پبلک سروس کمیشن اور NTSجیسے نظام کو نہ صرف متعارف کروا یا بلکہ اس کے پیش نظر تما م تخلیق اور پُر ہو نے والی آسامیوں کو اس پرا سیس سے گزرنے کی بھی شرط عائد کر دی اب کو ئی پرچی یا سفارشی طر یقے سے آگے نہیں بلکہ اپنی ذہانت اور محنت سے مقام حاصل کرے گا آج نسل نو کی آبیاری ایک پڑھا لکھا استاد کرے گا موجودہ حکومت نو کمپرومائز کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے جو کہ قابل تحسین ہے 5فروری کو مظفر آباد میں جلسہ عام میں لیگی کارکنوں کی ہزاروں کی تعداد میں شر کت نے اس با ت کا ثبو ت دے دیا ہے کہ کشمیر ی عوام مسلم لیگ نون، قائد پاکستان میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت کو پسند کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر میں بہت جلد نئے میگا پراجیکٹس لانچ ہونگے اور تما م بنیادی سہو لیا ت بھی ضلعی ہیڈ کو ارٹر میں میسر ہو نگیں نئی اسامیوں کے تخلیق ہو نے سے بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔
