وادی نیلم کا 17سالہ نوجوان تیر کر مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

نیلم(بیورورپورٹ) چہلہ بانڈی کا رہائشی 17سالہ نوجوان دریائے نیلم کراس کر کے بھارتی مقبوضہ کشمیر پہنچنے پر گرفتار ،والدین غم سے نڈھال،صدر وزیر اعظم پاکستان و ازاد کشمیر ،چیف اف ارمی سٹاف پاکستان ،وزارداخلہ ہندستان ،چیف سیکرٹری ازاد کشمیر اور درد دل رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نجم الثاقب اظہر کی رہائی و گھرواپسی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل ،وادی نیلم کیرن گیسٹ ہاؤس کے قریب سے دریائے نیلم تیر کر عبور کر کے اپنے قریبی رشتہ داروں سے ملنے کی تڑپ میں بھارتی مقبوضہ کشمیر کے گاؤں کیرن پہنچنے کر گرفتار ہونے والے نوجوان نجم الثاقب اظہر کے والد خواجہ محمد اظہر اور والدہ نے سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے کہا کہ ہم 1990میںبھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی تحصیل کیرن سے ہجرت کے کہ مظفراباد ائے تھے اور چہلہ بانڈی میں مقیم ہیں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے جلسے میں شرکت کے لیے ہمارا بیٹا نجم الثاقب اظہر عمر 17سال گھر سے بائی کو موٹر سائیکل لیکر نکلااور رات گئے تک گھر واپس نہ آیا پوری رات میں تلاش میں سرگرداں رہے اگلے روز 6فروری صبح ساڑھے نو بجے ہمیں مقبوضہ کشمیر کے گاؤں کیرن میں رہائش پذیر قریبی رشتہ داروں نے بذریعہ ٹیلی فون بتایا کہ اپ کا بیٹا نجم الثاقب اظہر کیرن گیسٹ ہاؤس نیلم کے قریب سے دریا عبور کر کے اس طرف اگیا ہے جسے جموں وکشمیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور کیرن تھانہ میں پابند سلاسل ہے بعدازاں اسے ضلع کپوڑاہ کے تھانہ صدر منتقل کر دیا ہے اور اس کا مقدمہ ضلع کپوڑاہ کی عدالت ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ٹرائل پر ہے جس کی ائندہ تاریخ پشی 12فروری مقرر ہے میرا بیٹا نجم الثاقب اظہر سال دوئم سول انجنئیر نگ کا طالب علم ہے جس کے سال دوئم کے امتحانات اپریل 2018میں شروع ہونے ہیں ہم صدر،وزیراعظم،پاکستان و ازاد کشمیر ،چیف اف ارمی سٹاف پاکستان وزرت داخلہ ہندستان ،چیف سیکرٹری ازاد کشمیر اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کو مقبوضہ کشمیر سے رہائی دلوانے اور بحفاظت گھر واپس لانے کے لیے کردار ادا کریں اور اس کا تعلیمی حرج و مستقبل بچانے کے لیے کردار ادا کریں بیٹے کی مقبوضہ کشمیر میں گرفتاری سے اس کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے جسے محفوظ بنانے کے لیے ہماری مدد کی جائے ۔