چڑالہ: بیٹی کے اغواء پر والد نے ملزمان کی جائیدادکو آگ لگادی
چڑالہ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) ساہلیاں محنت کش کی بیٹی کو بھگا کر لے جانیوالے کا برا انجام لڑکی کے باپ عبدلرازق نے اپنی بیٹی کو بھگا کر لے جانیوالے فرحت کا گھر اور اسکے بھائیوں کی دکانوں اور گاڑی کو جلا دیا لڑکی کے باپ نے ساہلیاں کے عوام لڑکے کے ورثہ اور پولیس کو کہا میری بیٹی مجھے واپس لا کر دی جائے بصورت دیگر ان کی املاک کو آگ لگا دوں گا لیکن جب اس نے جو ٹائم دیا تھا لڑکی حاضر نہ ہوئی ملزمان نے کہا کہ تمہاری جو مرضی میں آئے وہ کرو اس نے دکانوں، کار اور فرحت کے گھر کو آگ لگادی اور ساتھ پھر تین دن کاٹائم دیا کہ فوری لڑکی لائی جائے بصورت دیگر کسی کی جان لے لوں گا لڑکی کی بازیابی کے بعد خود گرفتاری پیش کروں گا لڑکی کا والد انتہائی غریب اور پتھر توڑ کر محنت مزدوری کرتا تھا آخر ان واقعات سے دن بدن حالات خراب ہورہے ہیں لڑکیوں کو بھگا کر لے جانے والے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عدلیہ پولیس علما اور سول سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا اور قانون سازی کرکے عوام کی جانوں کو بچانا ہوگا تاکہ کوئی شخص قانون ہاتھ میں نہ لے۔
