Tue
21
Apr
2026

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کوبے روز گاری کے خاتمے اور چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے 75کروڑ روپے کی رقم فراہم کر دی گئی ۔ رقم باضابطہ طور پر آزا د حکومت کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے جس سے 30ہزار روپے سے 1لاکھ روپے تک چھوٹے کاروبار کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے ۔ رقم کی فراہمی پنجاب اور آزاد کشمیر کے حکومتوں کے درمیان بہتر تعلقات کار کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آزاد کشمیر کے ساتھ خصوصی دلچسپی کی بھی مظہر ہے ۔
