مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو مزید دو خواتین شہید ہو گئی ہیں

  سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو مزید دو خواتین شہید ہو گئی ہیں۔ بھارتی فوج نے 24 جنوری کو شوپیاں میں فائرنگ کرکے سمیر نامی  نوجوان کو شہید کر دیا تھا فائرنگ میں سمیر کی بہن  صائمہ وانی  شدید زخمی ہو گئی تھی   صائمہ  سری نگر کے ہسپتال میں زیر علاج تھی اتوار کوصائمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی  اسی دوران نوشہرہ  سیکٹر میں25 سالہ خاتون پروین فائرنگ میں شہید ہو گئی  لائن اف کنٹرول  کے ار پار فائرنگ  کی زد میں اکر  پروین ماری گئی ۔شکارگاہ ترال جنگلات میں بھیانک اگ لگ گئی ہے۔ اگ اس قدر ہولناک ہے کہ دور دور سے اگ کے شعلوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وائلڈ لائف واردن شوپیاں افشان دیوان نے  بتایا کہ میں رخصت پر ہوں اور ریاست سے باہر ہوںلیکن میںاہلکاروں سے رابطہ کرکے وائلڈ لائف ٹیم کو علاقہ میں اگ بجھانے کیلئے بھیجوں گا۔