بھار ت طاقت کی روز پر کشمیریوںکو غلام نہیں رکھ سکتا،شاہ غلام قادر

مظفراباد ( اے این این )ازاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مقبوضہ  جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی محمد اکبر لون کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعروں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت جبر اور طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو زیادہ  دیر تک اب غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا اور اُس کے مظالم سے اب ہر ایک اگاہ ہو چُکا ہے جو وہ کشمیریوں پر ڈھا رہا ہے۔کشمیریوں کو بھارت سے ازادی حاصل کرنے سے دُنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ سے زیادہ افواج نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر چکی ہے ۔ طاقت ، جبر یا دولت سے کشمیری عوام کو نہیں خریدا جا سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محمد اکبر لون نے حق کی اواز بلند کی ہے جس پر ازاد کشمیر بھر اور پاکستان کے عوام اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ازادی کے لیئے کشمیری عوام کی گرانقدر خدمات ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان ابھی قائم نہیں ہوا تھا کہ 19جولائی1947ء کو ریاست جموں و کشمیر کے عوام نے پاکستان سے مذہبی، دینی اور گہری جغرافیائی تاریخ کو مدنظر رکھ کر الحاق پاکستان کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی حکومت کو مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز اور UNOمیں مزیدبھرپور طریقے سے اُٹھانا چا ہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ ہار چُکا ہے۔ اب فیصلہ کُن مراحل کا وقت ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کو چا ہیے کہ وہ اپنی قراردادوں کے تسلسل میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے تا کہ خطے میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ ریاستی عوام ازادی کی نعمت سے سرفراز ہو سکیں۔