مظفرآباد پولیس کی پشت پناہی، ملزم نے 13سالہ بچی اغوا کر لی

ظفرآباد(وقائع نگاو)ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس کلیاں کی پشت پنائی سے شمریز ولد محمد خالق نے سکنہ بھروڑہ نے 13سالہ بچی کو اغواء کر لیا اغواء سے قبل ایس ایچ او ازاد شاہ  نے بمعلہ عملہ ملزمان سے دعوت کھائی اور ملزم کے والد سے بھاری رقم بھی وصول کی جس کے عینی شاہد موجود ہیں بچی کی بازیابی کیلئے تفشیش تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار مغویہ کے والد گل زرین نے اپنی بوڑھی والدہ اور معصوم بچوں کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت مٰں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ 9فروری کو ان کی 13سالہ بچی ماریہ زرین کو ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت جب وہ چشمے پر پانی لینے گئی تو شمریز ولد محمد خالق نے زبردستی اغواء کر لیا اس سے قبل انھوں ے نے ایس ایچ او تھانہ چھتر کلاس سے تمام معاملات طے کر رکھے تھے اغواء کی وارادت سے قبل ملزمان نے ایس ایچ او کے وبمعہ عملہ دعوت کھلائی ملزم کے والد نے ایس ایچ او کو بھاری رقم بطور رشوت دی جس کے موقع پر گواہ موجود ہیں انھوں نے کہاکہ پانچ دن گزرنے کے باوجود پولیس نے بچی کی بازیابی کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گل زرین نے بتایا کہ میری بیوی تین سال قبل وفات پا گئی تھی جس کی وفات کے بعد اغواء ہونے والی بچی نے اپنے بہن بھائیوں کی پرور ش کی میں غریب شخص ہوں ملزمان بااثر اور پولیس ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے اگر تفشیش تھانہ سکرٹریٹ منتقل نہ کی گئی میں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر خود سوزی کرلوں گا۔