وزیراطلاعات نے تعمیر و ترقی کے ریکارڈ قائم کر دیئے، احمد خان

باغ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے )وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے تعمیر و ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ، جگلڑی سمیت پورے وسطی باغ میں سڑکوں کا جال بچھ چکا ، بجلی ، پانی جیسی بنیادی سہولیات جو آج تک کوئی حکومت پسماندہ علاقہ جات میں نہیں دے سکی وزیر اطلاعات نے دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ، جگلڑی سمیت دیگر یونین کونسلز میں پسماندگی ختم کرنے کا الیکشن میں کیا گیا وعدہ ایفاء ہو رہا ہے جس پر جگلڑی کے عوام وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کے شکر گزار ہیں ، جگلڑی سنگڑھ پہل میں ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر کر کے وزیر اطلاعات نے جگلڑی سنگڑھ پہل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن رہنمائوں نے جگلڑی میںمنعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت حاجی احمد خان منعقدنے کی جبکہ اجلاس سے صدر یونین کونسل جگلڑی راجہ عتیق ، راجہ مفتی ظہیر ، راجہ شبیر ، راجہ خلیق ، راجہ منشاد ، راجہ ناصر  جاوید ، راجہ فرحت ، راجہ روف خان و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس  نے جگلڑی سنگڑھ پہل کی عوام سے الیکشن میں سڑک کی تعمیر کا جو وعدہ کیا اسے پورا کر دیا جس پر جگلڑی سنگڑھ پہل کی عوام انکے شکر گزار ہیں ، اس موقع پر انہوں نے پراجیکٹ لیڈر راجہ محمدنسیم کی دیانتداری اور مخلص انداز میں کام مکمل کروانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے آنے والے فنڈز عوام پر خرچ ہو رہے ہیں راجہ نسیم جیسے لوگ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آنے والے فنڈز بہترین طریقے سے استعمال کر رہے ہیں جس سے عوام کا اعتماد لیگی کارکنان پر مزید مضبوط ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ جگلڑی سنگڑھ پہل کے پراجیکٹ کی منظوری میں ایس پی او راجہ خورشید عالم نے کلیدی کردار ادا کیا جس پر سنگڑھ پہل کی عوام ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، مقررین نے کہا کہ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے جس تیز رفتاری سے تعمیر و ترقی شروع کر رکھی ہے چار سالوں میں وسطی حلقہ ماڈل حلقے کے طور پر سامنے آئے گا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے وزیر اطلاعات کے انقلابی اقدامات سے حلقے میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے ، انہوں نے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔