صدر نے شاہراہ نیلم فنڈز بارے غلط بیانی کی، عبدالرشید خان
نیلم (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز ی راہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پروگرام میں صدر ریاست نے شاہراہ نیلم کیلئے فنڈز کی غلط بیانی کی ، وفاق نے بجٹ 2017-18 سے شاہراہ نیلم کامنصوبہ ڈراپ کیاہے ، نوازشریف کواہل نیلم کے بددعائیں لگی ہیں۔وعدہ خلافی کی سزامزید بھی سہنی پڑے گی ، کشمیر ی پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں، جنہوں نے 70 سال سے اپنی سرحدوں کو ناپاک عزائم سے محفوظ کرکے رکھاہواہے ۔ ان خیالات کااظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم عبدالرشید خان نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہ نیلم کی تعمیر کامنصوبہ ڈراپ کرکے وفاقی حکومت نے سیاح کارنامہ کیاہے ۔ ایم ایل اے نیلم بھاری مینڈیٹ کے نشے میں ہیں، نیلم میں واٹر سپلائی سکیمیں فنگشنل نہیں خشک ٹیلوں پر بنائی جانیوالی واٹر سپلائیوں میں پانی کیلئے عوام بارش کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں صدر ریاست سردار مسعود خان نے پی ٹی وی ٹاک شو میں نیلم ویلی کیلئے 7 ارب روپے رکھنے کی غلط بیانی کی ہے ۔ صدر ریاست اپنی معلومات درست کرلیں،اس معاملہ پر سوشل میڈیا کر شورشرابا برپا ہوالیکن وفاقی اور ریاستی حکومت کو ٹس سے مس نہ ہوئی انہوں نے کہاکہ حکومت ازادکشمیر باالخصو ص سپیکر اسمبلی بھاری مینڈیٹ کے نشے میں ہیں۔ نوازشریف کو اہلیان نیلم کی بدعائیں لے ڈوبیں ۔ وعدوں کی سزا کاسلسلہ یہاں ہی ختم ہونیوالا نہیں۔ ابھی ان کو اگے بھگتنا پڑیگا۔ْانہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں واٹر سپلائیوں کامنصوبہ محض ایک نمائش ہے ۔ جو خشک ٹیلوں پر بنائے گئے ہیں جن میں پانی اسمان کے سوا کہیں سے نہیں آسکتا۔
