تحریک تحفظ نیلم کا قیام، قاضی غلام سرور کنوینیئر نامزد

نیلم (بیورو رپورٹ) تحریک تحفظ حقوق نیلم کا قیام سابق امیدوار اسمبلی قاضی غلام سرور کنونیئر نامزد ، نومنتخب کنونیئر قاضی غلام سرور نے کہاہے کہ تحریک تحفظ حقوق نیلم کے اغراض ومقاصد میں جنگلات کے بے دریغ کٹائو کی روک تھام ، معدنیات سمگلنگ کی روک تھام نیلم ویلی کے عوام کو بجلی بلات میں 50 فیصد رعایت سمیت دیگر عوامی ایشوز شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ حقوق نیلم ویلی کے عوامی حقوق کی محافظ ہے۔