دھیرکوٹ،رنگلہ اور گردنواح میں پرائیوٹ ملز کا مضر صحت آٹے کاکاروبار عروج پر
رنگلہ (راجہ اعجاز نزیر)دھیرکوٹ،رنگلہ ،کٹکیر،رینگولی،ہنس چوکی اور گردنواح میں پرائیوٹ ملز کا مضر صحت اٹے کی انتطامیہ کی پابندی کے باوجود کاروبار عروج پر ہے ۔فلور ملز مالکان کے خلاف نوٹس لیا جائے اور ڈی سی باغ اور اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ اس حوالہ سے عملی اقدامات کو یقینی بنائیں ورنہ بیماریوں کا بیوپار اسی طرح چلتا رہا تو عوام سڑکوں پر انے پر مجبور ہوں گے عوام علاقہ کا مطالبہ۔ تفصیلات کیمطابق دھیرکوٹ،رنگلہ ،کٹکیر،رینگولی،ہنس چوکی اور گردنواح میں پرائیوٹ ملز کا مضر صحت اٹے کی خرید وفروخت سر عام جاری ہے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔اس حوالہ سے ازاد کشمیر بھر میں دفعہ 144کا نفاز کرکے مضر صحت اٹے کیخلاف کاروائی ہورہی ہے جبکہ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ پابندی کے باجود مضر صحت اٹے کی فروخت افسوناک عمل ہے اس حوالہ سے باغ اور دھیرکوٹ انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے ورنہ ہم سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گئے ۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں دھیرکوٹ اور گردانواح کی پرائیوٹ فلور ملز کے اٹے میں مضر صحت پلاسٹک کے ٹکڑے اور دیگر مضر صحت چیزیں برامد ہوئیں تھیں جس کے بعد کچھ فلور ملز کو بند کرنے اور اٹے کی فروخت پر پابندی تھی لیکن اب وہی فلور ملز اٹے کے تھیلے بدل کر وہی مضر صحت اٹے کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں جس کا نوٹس لیا جائے ۔وزیرخوراک اور دیگر اعلی حکام سرکاری اٹے کی بروقت ترسیل کو یقینی بنائیں اور انسانیت کے ان دشمنوں کے خلاف کاورائی کی جائے اور عملی طور پر ان علاقوں میں مضر صحت اٹے کی ترسیل پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے ورنہ انسانیت کے یہ سودگرا اسی طرح عوام میں موت بانٹتے رہیں گئے۔
