پلندری اور بھمبر کے کوٹہ پر سول جج تعینات کئے جائیں، خواجہ عامر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر میاں سلطان محمود ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پلندری اور بھمبر بار کے موقف کی بھرپور حمایت کرتی ہے پلندری اور بھمبر کے سول ججز کا کوٹہ منتقل کرنے کے عمل کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پلندری اور بھمبر کا کوٹہ واپس کر کہ دوبارہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سے ان اضلاع سے سول جج تعینات کیے جائیں ۔ان دو اضلاع کا کوٹہ مکمل ہونا چاہیے پلندری اور بھمبر بار کے ساتھ ہیں خطہ کے اندر رول اف لاء کیلئے ہمیشہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی کسی بھی غیر قانونی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے وکلاء نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی اور رول اف لاء کیلئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی بھمبر اور پلندری کے بار کے مطالبہ کی پر زور حمایت کرتے ہیں اور کوٹہ منتقلی کا حکم منسوخ کر کہ بھمبر اور پلندری کے وکلاء میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جائے۔
