Thu
14
May
2026

ورجینیا: امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے 6 مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندیوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ غیرآئینی قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے صدر مقام رچمنڈ میں قائم فورتھ سرکٹ فیڈرل کورٹ آف اپیل (وفاقی اپیل کورٹ) نے فیصلہ دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 ممالک پر سفری پابندیوں کا حکم غیر آئینی تھا کیوں کہ اس میں مسلمانوں کے خلاف غیرقانونی طور پر امتیاز برتا گیا تھا۔
p>فیڈرل کورٹ آف اپیل میں 4 کے مقابلے میں 9 ججز نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے دیگر عہدیداروں کے بیانات کا مشاہدہ کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ صدارتی حکم نامے کی روح اور نیت غیر آئینی طور پر اسلام کے خلاف ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ چھ اسلامی ممالک پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ اس فیصلے سے قبل امریکی سپریم کورٹ اور سان فرانسسکو میں دی نائنتھ یو ایس سرکٹ کورٹ آف اپیلز بھی سفری پابندی کے خلاف فیصلہ دے چکی ہیں، جس میں کہا گیا تھا کہ صدر اس بارے میں قانونی جواز فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں کہ ملک میں ان ملکوں کے افراد کا داخلہ امریکی مفادات کے لیے نقصان دہ تھا۔
