بھمبر،ملزم سے رشوت لینے پر 3پولیس اہلکار معطل
بھمبر (بیو رو رپو رٹ)ملزم سے ساز باز کرکے رشوت لینے پر تین پولیس اہیلکار معطل انکوائری شروع پولیس اہلکاران نے ایک نجی تعلیمی ادارے کے پرنسپل و خاتون سٹاف ممبر کو نازیبا حرکات ملوث ہونے پر گرفتار کیاتھا لیکن مک مکا کر کے مبینہ طور پر ہزاروں روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا تھا اس حوالہ سے جب میڈیامیں خبریں شائع ہوئیں تو ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیر حسین نے ابتدائی انکوائری کے بعد پولیس اہلکاران شعیب ،ابرار اور راحیل کومعطل کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی مذکورہ واقعہ پر بھمبر کے شہریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے اور ان انکا مطالبہ ہے کہ ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پرچہ درج کیا جائے اور واقعہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرتے ہوئے اس میں ملوث تمام عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اس حوالہ سے نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران و تنظیمی عہدیداران کا اجلاس بھی جلد متوقع ہے جس میں اس طرح کے واقعات کی روک تھا م کیلئے ضابطہ اخلاق اور لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
