Fri
08
May
2026
باغ (سٹی رپورٹر)باغ میںگڈ گورننس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہونے لگے ۔ عوام کے خادم عوام کے حاکم بن بیٹھے پی ڈی ایس پی باغ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں سے بدتمیزی سے پیش آنے لگے ۔گزشتہ روز ایک شہری صابر نامی شخص کے بیٹے کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے تین گھنٹے کے انتظار کے بعد جب پی ڈی ایس پی دفترآئے تو سرٹیفکیٹ لینے کے لئے جانے والے ایک معززشہری کے ساتھ پی ڈی ایس پی سختی سے پیش آئے اور کہا کہ میرے اور کام بھی ہیں انتظارکریں۔ آئی جی آزاد کشمیر ایسے آفیسران پر کڑی نظررکھیں اور انھیں شہریوں سے معزززبان میں پیش آنے کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔ ایس پی باغ فوری اس کا نوٹس لیں اور پی ڈی ایس پی کو عوام سے احسن سلوک سے پیش آنے کی روایات کوبرقراررکھنے ہدایت کریں۔
