آزادکشمیر میں دیوانی مقدمات کا فیصلہ 3سال میں کرنیکی کی منظوری

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیرجسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء جسٹس (چیئرمین) ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی زیر صدارت ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا ہفتہ کے روزچوتھا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم خان، چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، سینئر جج عدالت العالیہ جسٹس اظہر سلیم بابر کے علاوہ سیکرٹری قانون و پارلیمانی امورارشاد احمد قریشی، سیکرٹری رولز کمیٹی عدالت العالیہ ، رجسٹرار سپریم کورٹ شریک ہوئے۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی ہدایت پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم قواعد ساز کمیٹی نے مجموعہ ضابطہ دیوانی میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ پیش کیا۔ چیئرمین ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کی جانب سے قواعد میں ترامیم کے لیے ہونے والی پیش رفت پر اظہار اطمینان کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔ چیئرمین ریاستی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے کہا ہے کہ بنیادی مقصد عوام کو فوری اور موثر انصاف کی فراہمی ہے۔اجلاس میں کمیٹی نے نئی عدالتی پالیسی، قواعدنافذ کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں دیوانی مقدمات کا فیصلہ دائری کی تاریخ سے تین سال کے اندر کرنے کی بھی منظوری دی گئی علاوہ ازیں فریقین کو شہادت پیش کرنے کے لیے موقع و وقت کا بھی تعین کر دیا گیااجلاس میں نظام فراہمی انصاف میں بنیادی اور فوری تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دائر دعویٰ پر عدالت فریقین کے مابین مصالحت یا ثالثی کے ذریعہ معاملہ کے تصفیہ کا موقع فراہم کرے گی تاکہ روائیتی مقدمہ بازی کے بجائے فوری طور تنازعات کا حل کیاجائے۔اجلاس میں نئی عدالتی پالیسی/ قواعد مارچ2018 میں طبع ہو کر شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے علاوہ اجلاس میں ماتحت عدالتوں میں فیصلوں کی ماہانہ تعداد پر کمیٹی کا اظہار عدم اطمینان۔ ہر ماہ نئے دائر ہونے والے کل مقدمات کی تعداد سے فیصلہ ہونے والے مقدمات کی تعداد زیادہ ہونی چاہیے کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ نے اس سلسلہ میں ماہانہ پراگریس میں مزید بہتری کے سلسلہ میں کمیٹی کو یقین دہانی کروا دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ جوڈیشل انفراسٹرکچر /ضلع باغ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر اور ڈیزائن میں ترامیم زیر غور بہت جلد سینئر جج صاحب عدالت عظمیٰ ، چیف جسٹس صاحب اور سینئر جج صاحب عدالت العالیہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام سے مشاورت کریں گے۔ کمیٹی کے کی ہدایت پر ایڈیشنل سیشن جج صاحبان اور سول جج صاحبان کی تربیت کے لیے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں نامزدگی کو ایک سنگ میل قرار دیا گیا۔ آزادکشمیر میں جوڈیشل اکیڈمی کے قیام کے سلسلہ میں پراگریس کا جائزہ۔ کمیٹی کی جانب سے متفقہ طور پر سیکرٹری قانون کی اکیڈمی کے قیام کے سلسلہ میں مالیاتی معاملات میں فوری پیش رفت کی ہدایت۔ عدالتی فیصلوں پر عملدر آمد کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں خصوصی طورپر ایجنڈا میں شامل کرنے اور عدالتی فیصلوں پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کمیٹی نے غور و خوص کیاگیا ۔ اجلاس میں گذشتہ تین اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیل پیش کی گئی۔ کمیٹی نے تمام فیصلوں پر پیش رفت کو سراہا۔ اجراء ڈگری کی کارروائی کے متعلق عدالت العالیہ کے قواعد کمیٹی کا آئندہ اجلاس سے قبل کام مکمل کر کے سفارشات پیش کرے گی۔
