نیلم، سکول کیلئے مختص رقبہ چھڑانے کیلئے جنگلات انتظامیہ متحرک
نیلم (بیورو رپورٹ) پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کی عمارت کے لئے مختص شدہ رقبہ پر محکمہ جنگلات سے قبضہ چھڑانے کی تحریک جنگلات انتظامیہ نے پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کی انتظامیہ اور طلباء پر اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کی رپورٹ درج کردی، جنگلات کی نرسری ، پنیری ضائع کرنے کا الزام ، جھوٹا اور من گھڑت پرت کاٹ دیا طلباء اور سٹاف کا شدید احتجاج، محکمہ جنگلات نیلم نے پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کے رقبہ پر محکمہ جنگلات نیلم نے ناجائز قبضہ جما کر اس پر اپنی نرسری قائم کررکھی ہے پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کی انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے قبضہ چھڑانے کے لیئے تحریک کی لیکن جنگلات انتظامیہ نے قبضہ نہ چھوڑا جس پر گزشتہ دنوں جنگلات انتظامیہ اور پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کے طلباء کے درمیان تصادم بھی ہوا طلباء نے اپنے منظور شدہ رقبہ پر قبضہ چھڑانے کی کوشش کی بعداازاں ڈپٹی کمشنر نیلم کی مداخلت سے معاملہ ٹھنڈا پڑا لیکن جنگلات کی انتظامیہ نے پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کی انتظامیہ اور طلباء پر سرکاری نرسری میں مداخلت اور نرسری میں پنیری کو تباہ کرنے ٹیوبیں اکھیڑنے کا جھوٹا اور من گھڑت الزام عائد کرکے اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کا جھوٹا پرت اور رپورٹ کردی۔جس پر سکول انتظامیہ ،طلباء اور اہلیان علاقہ میں شدید اشتعال پایا جارہا ہے اس سلسلہ میں عمائدین علاقہ نواز خان ، ڈاکٹر خورشید، فاروق راز ، سمیت دیگر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ محکمہ جنگلات کی انتظامیہ نے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی پالیسی اپنا رکھی ہے بورڈ آف ریونیو سے خالصہ سرکار میں سے پائلٹ ہائی سکول آٹھمقام کی مکانیت کے لیئے منظور شدہ 05کنال رقبہ پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے قبضہ چھڑانے کے لیئے بار بار تحریک کے بعد بھی رقبہ چھوڑنے کے بجائے روز بروز تجاوزات شروع کررکھی ہیں پائلٹ ہائی سکول کی مکانیت نہ ہونے سے طلباء شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔محکمہ جنگلات سفید ہاتھی کا روپ دھار چکا ہے رقبہ چھوڑنے کے بجائے جھوٹ اور فراڈ پر مبنی من گھڑت خلاف حقائق رپورٹ اور پرت کاٹ رکھا ہے وزیر اعظم ، چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔
