میرپور:ظالمانہ جابرانہ جگا ٹیکسوں کیخلاف 35ویں روز بھی احتجاجی دھرنا

میرپور(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر حکومت کے ظالمانہ ، جابرانہ جگا ٹیکسوں کے خلاف اہلیان آزاد کشمیر کا احتجاجی دھرنا 35ویں روز میں داخل وزیراعظم آزا دکشمیر راجہ فاروق حیدر ، سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اور ممبران اسمبلی سے واضح اور دو ٹوک پیغام دیتے ہیں کہ میرپور شہر اور بالخصوص آزاد کشمیر کے عوام کسی صورت بھی جگا ٹیکسوں کو قبول نہیں کریں آزاد کشمیر کے عوام کو 1981کی تحریک چلانے پر نہ اکسایا جائے وزیراعظم ، صدر ، اپوزیشن لیڈر اور ممبران اسمبلی اپنی تنخواہیں ، مراعات اور اضافی ٹی اے ڈی اے تو منظور کروا لیتے ہیں مگر ریاست جموں وکشمیر کی محکوم اور مظلوم عوام پر لگائے جانے والے ٹیکسز لگا کر عوام کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں آزاد کشمیر اسمبلی سے ختم نبوت قرار دادکا پاس ہونا خوش آئیند ہے ان خیالات کا اظہار احتجاجی تحریک کے روح رواں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اعجاز احمد میر ، پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماہمایوں زمان مرزا ، صدر انجمن تاجران راجہ خالد محمود ، صدر صرافہ یونین ایسوسی ایشن حاجی طارق زرگرنے چوک شہیداں میرپور میں آزاد کشمیر حکومت کے ظالمانہ جابرانہ ٹیکسوںکے خلاف 35ویں احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں ڈسٹرکٹ بار میرپور کے صدر چوہدری عبدالعزیز ایڈووکیٹ ، سابق صدور ڈسٹرکٹ بار میرپور شبیر شریف ایڈووکیٹ ، راجہ زولفقار ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں سلطان محمود ایڈووکیٹ ، مسلم کانفرنس کے رہنما شکور مغل ، جموں کشمیر ورکرر ز پارٹی کے رہنما راشد محمود ایڈووکیٹ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد معروف ، جموں وکشمیر معاز رائے شماری کے رہنما گلنار احمد ، تارکین وطن برطانیہ کے رہنما خواجہ ہمایوں پنڈت ، میاں فیاض اختر ، افتخار میر ، سردار سجاد الرحمن میر ، احسن میر، اور میرپور شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت ۔