بے گناہ شخص کو رہا کروانا کرنل وقار کا بڑا پن ہے، چوہدری ارشد

برنالہ (تحصیل رپورٹر ) چوہدری ارشد نواب آہی سیاسی سماجی شخصیت نے کشمیر پریس کلب برنالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر) وقار احمد نور چیئر مین معاینہ کمیشن عملدرآمد کی معاملہ فہمی ، انصاف پسندی فہم و فراست کی داد دیتا ہوں جنہوں نے آہی واقعہ کے ملزم لطیف کے والد محمد حنیف جس کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اسکو رہا کروایا کیونکہ ملزم کا والد بے قصور ہے اس پر میں اور آہی گائوں کرنل(ر) وقار احمد نور کے ممنون ہیں کیونکہ وہ انکے ووٹرز بھی نہیں لیکن انہوں نے رواداری، انصاف پر عملدرآمد کرتے ہوئے بے گناہ والد محمد حنیف کو رہا کروایا ۔ میں ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حثییت سے آہی واقعہ کی پرزور مزمت کرتا ہو ں چوہدری مہدی خان ایس ایچ او برنالہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں اوراللہ تعالی کا شکر گزار  ہوں کہ انکو اللہ تعالی نے نئی زندگی دی ہے ۔ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری منیر حسین ،ڈی ایس پی چوہدری محمد امین ،ایس ایچ او برنالہ عمران قاسم کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے آہی واقعہ میں معاملہ فہمی ،دانشمندی کا ثبوت دیا اور بے گناہ والد محمد حنیف کو رہا کروایا اس سے محکمہ پولیس کی عزت و اخترام میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے عوام علاقہ کے اندر جو خطرے کی لہر دوڑ رہی تھی وہ ختم ہوئی ہے ہم سب ملکر ایس ایچ او چوہدری مہدی خان پر فائرنگ کے ملزم لطیف کی گرفتاری میں مدد کریں گئے اور کوشش کرئیں گئے کہ ملزم جلد سے جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو کیونکہ منشیات فروشی کے خلاف پوری عوام ہے ۔