پاکستان سے نظریاتی رشتے کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینگے، مہرالنساء

مظفرآباد(وقائع نگار) مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل وسابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہر النساء نے کشمیر کونسل کے خاتمے کو آڑ بنا کر پاکستان سے کشمیریوں کے تاریخی مذہبی رشتوں کو کمزور کرنے کی ہر ساز ش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کا خاتمہ کرنے سے قبل تمام سیاسی پارلیمانی ومذہبی جماعتوں سے مشاورت کرتے ہوئے متبادل راستہ اختیار کیا جائے،ایکٹ 74کو اصل حالت میں بحال کرتے ہوئے کشمیر کونسل کے اختیارات قانون سازاسمبلی کو منتقل کیے جائیں ،محترمہ مہر النساء نے کہا کہ کسی کو بھی اصلاحات کے نام پر پاکستان سے قائم نظریاتی رشتوں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دینگے کشمیر کونسل سے اختیارات لینا یا اسے ختم کرنا کسی اور کو خوش کرنے کے لیے تو نہیں کیا جارہا ،اس حوالہ سے مسلم کانفرنس نے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے ریاست کے تشخص ،وقار ،اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،کونسل کے نام پر اربوں کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے کونسل میں تعینات غیر ریاستی ملازمین کے احتجاج کا بھی نوٹس لیا جائے۔