ختم نبوت بل کی منظوری حکومت کا کارنامہ ہے، سردار خورشید

ملوٹ (نمائندہ کشمیر ٹوڈے) ختم  نبوت بل کی منظوری حکومت آزادکشمیر کی عظیم کارنامہ ہے جب تک حضورۖکو آخری نبی نہیں مانا جاتا اُس وقت تک مسلمانوں کا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا قانون ختم نبوت کی منظوری پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو سلام پیش کرتے ہیں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر حکومت آزادکشمیر نے تمام ملت اسلامیہ کے دل جیت لیے ہیں ان خیالات کا اظہار سدھن مشاورتی کونسل ضلع باغ کے صدر سردار خورشیداحمد سدھن اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمود چناٹوی نے کیا انہوں نے کہا لے کہ وزیراعظم فاروق حیدر کا یہ کارنامہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر نے ختم نبوت بل کی قانون سازی کر کے ساری آزاد کشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سدھن مشاورتی کونسل ضلع باغ کے تمام اراکین حکومت آزادکشمیر کے اس اقدام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں اور بھی تاریخی کارنامے سرانجام دے گی۔