مظفر آباد،ڈی ای او نسواں کے چھاپے ،غیر حاضر معلمات معطل
مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)ڈی ۔ای۔ او۔ نسوا ں فو زیہ خا ن ان ایکشن حلقہ کو ٹلہ بھیڑی میں مختلف سرکاری سکولوں پر ا چانک چھاپہ متعدد غیر حاضر معلمات معطل تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر نسو اں فوزیہ خان نے ایکشن لیتے ہوئے حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل بھیڑی کے مختلف سر کاری سکولوں پر چھاپہ مارا سرکاری سکولوں میں کئی معلمات غیر حاضر پائی گئیں جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ کئی معلمات کو چھاپے کی اطلاع ملتے ہی سکولوں میں پہنچ گئیں فوزیہ خان پہلی ڈی ۔ ای ۔ او۔ ہیں جو ٹھیکہ سسٹم کے خلاف زبر دست اقدامات کر رہی ہیں عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے فوزیہ خان کے اس اقدام کی مکمل حمایت کی ہے ان کو یقین دلا یا ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے ایسی تمام معلمات جو سکولوں میں حاضر نہیں ہوتی ان کو نو کری کرنے کا کوئی حق نہیں عوام علاقہ بھیڑی نڈر ،فرض شناس ڈی ۔ ای ۔ او ۔ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامید کرتے ہیںکہ فوزیہ خان ٹھیکہ سسٹم کے خلاف اپنی کا ر وائی جاری رکھیں گے ۔
