Sat
02
May
2026

لاہور: وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اعصاب اور عزائم کا مقابلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی، آئندہ عام انتخابات میں ہماری دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے، بہت جلد سازشی عناصر بےنقاب اور مکافات عمل کا شکار ہوں گے۔
