Fri
17
Apr
2026
ڈڈیال(تحصیل رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری ساجد نذیر نے سبزی ،فروٹ،مرچنٹ کہ تاجروں کا ایک اہم اجلاس بلدیہ آفس طلب کیا اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار ریٹ لسٹ اور صفائی کا خا ص خیال رکھیں اور ڈڈ یال شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ا پنا کردار ادا کریں تاجروں نے اپنا بھرپور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انشااللہ بلدیہ ڈڈیال کیساتھ مل جل کہ ڈڈیال شہر کو خوبصور ت اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کریں گئے تاجروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد نذیر کی ڈڈیال تعینانی ایک نیک شگون ہے امید ہے بلدیہ ڈڈیال تاجروں کے مسائل کیساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔
