چڑالہ،پیسہ اور سیاسی اثرورسوخ جیت گیا،کبیر قتل کیس ٹھپ

چڑالہ (عمران عباسی) پیسہ اثرورسوخ اور سیاسی پشت پناہی قاتل جیت گئے متاثرہ  مقتول کا خاندان ہار گیا  سوہاوہ کبیر قتل کیس سیاسی پشت پناہی بااثرافراد کی ملی بھگت سے ناقص تفتیش کا انکشاف قاتلوں کی سیاسی پشت پناہی اور  بااثر ہونے کی وجہ کیبر قتل کیس میں پیش رفت نہ ہوسکی پیسے کی چمک نے دھیرکوٹ پولیس کو اندھا کردیا تمام ثبوت ہونے کے باوجود دھیرکوٹ پولیس قتل میں ملوث مزید افراد اور سہولت کاروں تک نہ پہنچ سکی گرفتار قاتل بلال کو انڈین فلموں کے سین طرح بچانے کی کوششیں تفصیلات کے مطابق آج سے نو ماہ قبل سوہاوہ میں رات کے آٹھ اور نو بجے درمیان سوہاوہ میں رات کی تاریکی میں سڑک سے زخمی حالت میں لاش ملی کبیر خان کو سڑک پر زخمی حالت میں سڑک پر دیکھ ایک گاڑی ڈرائیور نے محلے کے لوگوں اطلاع دی اور فرسٹ ایڈ کے لیے مقامی بنیادی مرکز صحت سوہاوہ شریف لے جایا گیا لیکن بعد میں راولپنڈی ریفر کیا گیا تقریبا سترہ دن زندہ رہنے کے بعد انتقال ہوگیا اسکے بعد تقریبا آٹھ ماہ تک لگاتار سوہاوہ کے ہر شخص کی تفتیش کی گئی حیرت کی بات یہ ہے کہ موجودہ گرفتار قاتل اور اسکے ساتھی علاقے کی لوگوں کی تفتیش کرواتے رہے اسی اثنا ایک خاتوں بیس دن تک تھانہ دھیرکوٹ میں حراست میں رکھا گیا اس کیس میں تین ایس ایچ اور تبدیل ہوئے پہلے ایس ایچ او بابر رفیق دوسرے ایس ایچ اور نعمان اور تیسرے ایس ایچ او سردار طارق تھے  جبکہ آٹھ ماہ جب ظہیر کو رفاقت کیس میں گرفتار  اور حارث کو غیر قانونی اسلحہ کے سلسلہ میں گرفتار کرکے تفتیش کی گئی ان مجرموں کی خبر بریک کرنے کا اعزاز روزنامہ کشمیر ٹائمز چڑالہ  کو حاصل ہے جب تفتیش ہوئی تو بلی تھیلے سے باہر ہوگئی ایس ایچ او طارق نے دوران تفتیش کبیر قتل کیس کا قاتل پکڑ لیا مگر عوام میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ  قاتل بلال کو بچانے کے لیے پہلے گینڈے کا ڈرامہ رچایا گیا ملزم گینڈے کو گولی مار رہا تھا تو اسکی زد میں کبیر خان آگئے پھر یہ فلمی سین کہ قاتل بلال فلم دیکھ کر بوتل کو نشانہ لگارہا ہے آگے گولی چل گئی جبکہ جہاں سے کبیر خان کی زخمی حالت میں ملے وہاں سے اور قاتل کے گھر سے  350میٹر کا فاصلہ ہے جبکہ پستول کی گولی اتنی دور بمشکل پہنچ سکتی ہے جبکہ کبیر خان کے چہرے پر تشدد کے نشانات اور آنکھ پر گولی لگنے اور دونوں آنکھیں ضائع ہونے اور چہرے پر تشدد کے نشانات اور مرتے وقت چار انگلیوں کے اٹھا کر نشاندہی کرنا قاتلوں نے منصوبہ بندی کرکے قتل کیا اور قاتلوں کی تعداد چار یا چار سے زیادہ ہوسکتی ہے اتنے ثبوت ہونے کے باوجود  ابھی تک نہ ہی وجوہات معلوم ہوسکی نہ ہی اس قتل میں شامل مزید قاتلوں کی نشاندہی ہوسکی عوام کا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آئی جی آزادکشمیر سے نوٹس لے قاتلوں کی سیاسی پشت پناہی اور بااثر افراد  قاتلوں اور انکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرکے قتل میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا کر اصل حقائق کو سامنے لانے کا مطالبہ