آزاد کشمیر بھر میں تعمیر و ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے، چوہدری صفدر

بھمبر (بیورو رپورٹ) بھمبر سمیت آزاد کشمیر بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق حقیقی تعمیری ہیرو ہیں گزشتہ 15سالوں سے تعمیر وترقی کا بند باب کھل چکا ہے بھمبر جا تلاں روڈ ،بھمبر چڑ یاولہ روڈ اور با ئی پاس روڈ کے علاوہ دیگر کئی منصوبوں پر تیز ی کیسا تھ کا م ہو رہا ہے چوہدری طا رق فا روق اپنے وعدوں کو تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار مسلم لیگ نو ن حلقہ بھمبر کے نا ئب صدر چو ہدری صفدر حسین ٹھیکیدار اور ممبر  مرکزی مجلس عاملہ چوہدری نصر اقبال آف مکہال نے اپنے مشترکہ  بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چو ہدری طارق فاروق نے اپنی الیکشن مہم میں عوام کیسا تھ جو وعد ے کئے وہ پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے جا رہے ہیں بہت جلد بھمبر ایک سویٹ اینڈ گر ین سٹی کی شکل اختیار کر جا ئیگا سینئر وزیر حکومت تعمیر ی سو چ کے ما لک ہیں حلقہ میں جاری منصوبوں کا چیک اینڈ بیلنس بھی سینئر وزیر حکومت خود رکھتے ہیں جو ان کی مثبت اور تعمیر ی سوچ کی خمیازہ کر تا ہے آج بھمبر با ئی پاس روڈ اور دیگر پر اجیکٹس پر تیز ی سے کا م شروع ہے اسی طر ح مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے را جہ فا روق حیدر خا ن کی قیادت میں پبلک سروس کمیشن اور NTSجیسے نظا م کو نہ صرف متعارف کروا یا بلکہ اس کے پیش نظر تما م تخلیق اور پُر ہو نے والی آسامیوں کو اس پرا سیس سے گزرنے کی بھی شر ط عا ئد کر دی اب کوئی پرچی یا سفارشی طریقے سے آگے نہیں بلکہ اپنی ذہا نت اور محنت سے مقام حا صل کر ے گا آج نسل نو کی آبیاری ایک پڑ ھا لکھا استاد کر ے گا مو جود ہ حکومت نو کمپرو ما ئز کی پا لیسی اپنا ئے ہو ئے ہے جو کہ قابل تحسین ہے کشمیر ی عوام مسلم لیگ نو ن ،قائد پا کستا ن میاں نواز شر یف اور را جہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت کو پسند کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر میں بہت جلد نئے میگا پرا جیکٹس لانچ ہو نگے اور تما م بنیادی سہو لیا ت بھی ضلعی ہیڈ کو ارٹر میں میسر ہو نگیں نئی اسامیوں کے تخلیق ہو نے سے بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی۔