آزاد کشمیر میں پرائیویٹ فلور ملز کے آٹا پر پابندی عائد

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے عوامی شکایات پر ملک کے دیگرعلاقوں سے آزادکشمیر میں آنیوالے پرائیویٹ فلورملزکے آٹے کی فروخت پر فوری پابندی لگانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے تمام ضلعی مجسٹریٹ صاحبان کو حکم دیا ہے کہ بیرون آزادکشمیرسے آنے والے آٹے کی ترسیل پر دفعہ 144 نافذ کریںاور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ وزیراعظم نے محکمہ خوراک کو فوری طور پر فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو فعال بنا کر اشیاء ضروریہ کی فوری چیکنگ کا حکم دیا ہے۔