زکوٰ ة حق داروں تک پہنچانے کیلئے قانون سازی کرینگے،فاروق حیدر

مظفرآباد(وقائع نگار)وزیراعظم ازاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی مشترکہ مذہبی ، سماجی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ عطیات ، زکوٰ ة ،صدقات اور خیرات صرف اور صرف مستحق افراد اورمستند اداروں تک پہنچائیں ۔ حق ، حق دار تک کا عمل دین اسلام کی بنیادبھی ہے اور حضورۖکی تعلیمات کے عین مطابق بھی ہے ۔ حکومت حق ، حق دار کے ویژن کے تحت ہی ازاد کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ حکومت زکوٰ ة ، عطیات اور خیرات و صدقات مستحق افراد اور اداروں تک پہنچانے کے لئے قانون سازی بھی کرے گی تاکہ صرف مستحق افراد ہی مستفید ہو سکیں ۔ ایک اسلامی ملک میں زکوٰ ة کی تقسیم صرف ریاست ہی کر سکتی ہے ۔ زکوٰ ة کے نظام کو مزید فعال اور بہتر بنائیں گے تاکہ ازاد کشمیر میں زکوٰ ة کی تقسیم مستحق افراد کو ممکن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام حق ، حق دار تک مہم کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے ممبر ازاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی چیف کمپین منیجر ڈسڑکٹ لول انگیجمنٹ پروگرام ایس ۔ اے ۔ ایم شیرازی ، چیئرمین مرکزی زکوٰة کونسل صاحبزادہ محمد سلیم چشتی ، سابق صدارتی مشیر راجہ محمد ساجد خان ، منیجر ڈسٹرکٹ لیول انگیجمنٹ پروگرام خرم شہزاد ، ڈسٹرکٹ کو ارڈینیٹر مظفراباد امتیاز اعوان ، چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اے جے کے سٹیٹ برانچ ڈاکٹر سردارمحمود احمد خان ، ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب ، کمیونٹی لیڈر سوشل ورکر راجہ افتخار ،جمعیت علماء اسلامی کے راہنما مولانا قاضی محمود الحسن ، شوکت جاوید میر ، پروفیسر راجہ محمد شفیق ، شہزار راٹھور ، ساجدہ گیلانی ، محترمہ ساحرہ چشتی ، محترمہ نائلہ ، محمد یاسر ، عظمیٰ شیریں ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پرچیئرمین علماء و مشائخ کونسل مولانا عبیداللہ فاروقی، این جی اوز کے نمائندگان ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان ، خواتین ، وکلاء ، تاجر ، علماء کرام ، سیاسی و سماجی راہنمائوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے عوام کی خدمت کے مشن پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میر ا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے منصب دیا ہے اس کی بھرپور بجا اوری کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب نے ملکر عطیات ، خیرات اور صدقات و زکوٰة کی مستحق افراد اور اداروں تک پہنچانے کو یقینی بنانا ہے ۔ اس حوالہ سے اگر ضرورت پڑی تو قانون سازی بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت شہری ہماری ذمہ داری ہے کہ عطیات دیتے وقت پر جانچ پڑتال اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ رقم مستند اداروں اور مستحق افراد تک ہی پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی طرف سے شروع ہونے والی اگاہی مہم حق ، حق دار تک کے حوالے سے شعور کی اگاہی مہم کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ لوگ مستحق افراد کی مدد کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے ہم نے ایک شہری کی حیثیت سے ملکر کرنا ہے ۔ حکومت ازاد کشمیر حق ، حقدار تک کے تحت ہی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں این ٹی ایس ، پبلک سروس کمیشن اور دیگر اداروں میں اصلاحات لائی ہیں تاکہ لوگوں کو ان کا حق ان کی دہلیز پر مل سکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کیلئے ہی اپنی خدمات سرانجام دینی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے جہاں اللہ تعالیٰ خوش ہوتا ہے وہاں انسان کے مال و دولت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبراسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ حق ، حق دار تک کو سامنے رکھتے ہوئے ہی این ٹی ایس نافذ اور پبلک سروس کمیشن بنایا تاکہ ریاست کے عوام کو ان کا حق مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنے اردگرد اور معاشرے میں مستحق افراد کی مدد کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زکوٰة کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ صرف اور صرف مستحق اور غریب اور نادار افراد کو زکوٰ ة کی ادائیگی ممکن ہو سکے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ایک ریاست کے شہری ہونے کی حیثیت سے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ریاست کے عوام جہاں تک ممکن ہو سکے اپنا پیغام پہنچائیں ۔ مقررین نے کہا کہ حق حقدار تک کا ویژن لے کر ہم اپنے معاشرے میں رہنے والے مستحق افراد کی مدد کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سیمینار کا انعقاد ہوناور سکولوں کالجوں میں اگاہی مہم کی ضرورت ہے ۔ اخر میں وزیر اعظم ازاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو چیف کمپین منیجر ایس۔ اے ۔ ایم شیرازی نے شیلڈ پیش کی ۔
